ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل این جی کیس شیخ رشید شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب کے گواہ ن گئے

 

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)وزیر ریلوے شیخ رشید ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے۔ وفاقی وزیر ریلوے احتساب عدالت میں گواہی دیں گے۔ایل این جی کیس میں نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔ شیخ رشید بطور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے۔ وزارت توانائی کے 4 افسران محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو، عمر سعید بھی گواہان میں شامل ہیں۔قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں جبکہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں