ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن/نئی دہلی(آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں اور کریک ڈاؤن پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے مذہبی آزادی اور یکساں سلوک کا احترام جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں۔محکمہ خارجہ نے مظاہرین
کے پر امن احتجاج کے حق کے تحفظ اور احترام کا مطالبہ بھی کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق بھارت میں حالات پر گہری نظر ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنے آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ بی جے پی کے ایجنڈے میں مذہبی اقلیتوں کے مخصوص قوانین تحلیل کر کے شادی، خاندانی امور اور موت سے متعلق یکساں سول ضابطہ رائج کرنا ہے۔امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے مائیکل کوگل مین نے کہا کہ بھارت میں ہندو قوم پرست ایجنڈے پر جارحانہ طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے، جس کے مضمرات کئی عشروں سے رائج سیکولرازم اور اجتماعیت پر مبنی بھارتی جمہوریت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اس کے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، مگر صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بھارتی جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں