ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراقی حکومت جاں بحق مظاہرین کی اصل تعداد بتائے‘ واچ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا کہ عراقی نیشنل سیکورٹی فورسزکے تعاون سے ایک مسلح فورس نے 6 دسمبر کو بغداد میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف 6 دسمبر کے احتجاج کے موقع پر ہلاکتوں کی تعداد 80 تک بیان کی جاتی ہے، جب کہ اس دوران 137 مظاہرین زخمی ہو ئے۔ احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے وقت علاقے میں بجلی بھی بند کر دی گئی تھی۔ عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز اس وقت غائب ہوگئی تھیں، جب ایک نامعلوم ملیشیا نے مظاہرین کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ ملیشیا کے عناصر نے ایک ہی جیسی وردی پہن رکھی تھی اور وہ مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں چلا رہے تھے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام تر ذمے داری عراقی حکومت پرعائد ہوتی ہے جو مظاہرین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام رہی۔ دوسری جانب عراقی نیشنل سیکورٹی کے ادارے کے ایک اہل کار نے اعتراف کیا کہ بغداد میں 6دسمبر کے بعد سے جاری کریک ڈائون میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں