ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے کی ذمہ داری سلامتی کونسل کی ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر جارحانہ بھارتی اقدامات نے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق کردیے ہیں، بھارت نے کشمیرمیں چارماہ سے ظلم و بربریت کا نیا باب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردارادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان کے مطالبے پرچین نے آج ایک بار پھرسلامتی کونسل میں کشمیرکا مسئلہ اٹھایا، چین نے پاکستانی وزیرخارجہ کے خط کوبنیاد بنا کرسلامتی کونسل میں کشمیرپرایک تفصیلی بریفنگ مانگ لی، بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصرمشن دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں