ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 15ویں کانووکیشن سے خطاب میں طلباء کو کامیابی پر مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  تعلیم کا مقصد صرف ذاتی مفاد نہیں بلکہ معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا بھی ہے۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے یونیورسٹی کو اس مقام پر لایا۔جب کہ  تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں