ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندر میں کچرا پھینکنے پر 4 ذمہ دار اداروں کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے کراچی کی ساحلی پٹی سے نکلنے والا کچرا سمندر برد کرنے پر چار ذمہ دار اداروں کو ماحولیاتی نوٹس دے دیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، میونسپل کمیٹی ضلع جنوبی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو جاری کردہ علیحدہ علیحدہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں کچرا پھینکنا سنگین ماحولیاتی خلاف ورزی ہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔ ان اداروں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے فالتو مواد کو براہ راست سمندر میں ہر گز نہ پھینکا جائے جس کے باعث سمندری ماحول شدید متاثر ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں