ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران اشرف کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

 کراچی: معروف اداکار عمران اشرف کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

شہناز ، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا  اور رانجھا رانجھا کردی جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والے عمران اشرف کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں نشر ہونے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل میں بھولے کے کردار نے شائقین کی توجہ عمران اشرف کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جوکہ اب اُن کی پہچان بھی بن گیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اداکار کے بچپن کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔

عمران اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شائقین سے شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اس عمر میں کھلونوں کے خواب نہیں دیکھتا تھا بس حقیقت کے سنور جانے کی تلاش آنکھوں کی کرائے دار تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں