ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ کی ہوائوں نے کراچی کو ٹھنڈا کردیا آج مزید سردی بڑھے گی

منگل کو دن کے وقت بھی خنکی زیادہ رہی، سردی کی موجودہ لہر 3 دن تک برقرار رہے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منگل کو شمال مشرقی سمت سے چلنے والی تیز ہوائوں سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، منگل کو دن کے وقت بھی خنکی زیادہ رہی، آج بدھ کو پارہ مزید گرنے کی توقع ہے، سردی کی موجودہ لہر مزید 3 دن برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی بلوچستان اور کوئٹہ کی 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائوں کے سبب سردی کی شدت مزید بڑھ گئی منگل کو دن کے وقت بھی خنکی زیادہ رہی، تیز ہوائوں سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آج بدھ کو بھی پارہ مزید گرنے کی توقع ہے، سردی کی موجودہ لہر مزید تین دن 20 دسمبر تک برقرار رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بلوچستان اور کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی سرد ہوائوں کا سلسلہ برقرار ہے، منگل کو ہوائوں کی رفتار میں زیادہ شدت محسوس کی گئی، ہوائوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی جس کی وجہ سے سردی اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں