ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

4 ماہ 14 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 14 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی۔گزشتہ 4 ماہ سے سری نگر کی جامع مسجد میں اب تک جمعہ کی نماز بھی نہیں ہوسکی تھی تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 14 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔انجمن اوقاف (مسجد کی کمیٹی) ممبران کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد مسجد کے گیٹ سے سیکیورٹی ہٹادی گئی اور ہم نے ظہر اور عصر کی نماز ادا کی جب کہ حالات معمول پر رہے تو جامع مسجد میں نمازیں جاری رہیں گی۔مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کے حالات اب تک معمول پر نہیں آسکے اور بھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود وقتاً فوقتاً بھارت مخالف مظاہرے کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس وقت بھی زندگی کے معمولات شدید متاثر ہیں، فون اور انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود ہے جب کہ روزمرہ اشیائے ضرورت اور دواؤں کی قلت سے ان علاقوں میں بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں