ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی بنگال میں مسلم مخال� قانون کا ن�اذ میری لاش سے گزر کر �ی �وگا، ممتا بینرجی

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ ممتابینرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں شہریت سے متعلق مسلم مخالف قانون کا نفاذ میری لاش سے گزرنے کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔احتجاجی مارچ کے دوران اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے بنگال میں یہ قانون نافذ نہیں ہوسکتا، جب تک میں زندہ ہوں شہریت سے متعلق قانون اور این آر سی پر عملدرآمد نہیں ہونے دوں گی لیکن آپ میں ہمت ہے تو میری حکومت ختم کردیں یا مجھے جیل میں ڈال دیں مگر میں اپنی ریاست میں اس کالے قانون کو ہرگز نافذ ہونے نہیں دوں گی۔ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک یہ کالا قانون ختم نہیں ہوجاتا اور اگر یہ اس قانون پر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کرنے کے لیے انہیں میری لاش پر سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کی بقا پر یقین رکھتے ہیں اور ریاست سے کسی کو بھی بے دخل نہیں کیا جائے گا۔بھارت میں شہریت سے متعلق پارلیمنٹ سے متنازع مسلم مخالف قانون پاس ہونے کے بعد مختلف ریاستوں میں اس قانون کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور دارالحکومت نئی دلی سمیت مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں