ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے پاکستانی فوج کیلیے تعلیمی و تربیتی پروگرام پر پابندی ہٹادی

امریکا نے پاکستانی فوج کے لیےتعلیمی و تربیتی پروگرام پر پابندی اٹھا لی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں پاکستانی فوجی افسران  بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ا س حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک ای میل میں بتایا کہ تعلیمی و تربیتی پروگرام بحال کرنے کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان دو طرفہ  تعاون کے فروغ اورمشترکہ ترجیحات کو ایک موقع دینا ہے۔

امریکی فوجی تربیتی پروگرام میں پاکستان کی شمولیت کی بحالی کا فیصلہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب رواں برس امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے درمیان دو ملاقاتیں ہو ئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں