ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس آصف سعید کھوسہ سبکدوش آج چیف جسٹس گلزار احمد عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سبکدوش ہوگئے۔جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا‘ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سبکدوش ہوگئے، ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا‘ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کے اراکین اور سینئر ترین جج صاحبان سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ نئے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔ جسٹس گلزار احمد حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس بن گئے۔وہ اپنے عہدے پر 2سال ایک ماہ تک فائز رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں