ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستانی کھلاڑیوں کی کی خامیوں سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹرز کی خامیوں سے بھرپور فائدہ اٹھا لیا۔سابق پاکستانی کوچ مکی آرتھر اب سری لنکن ٹیم سے وابستہ ہیں، انھیں میزبان کھلاڑیوں کی خوبیوں خامیوں کا بخوبی اندازہ ہے جس کا گذشتہ روز فائدہ بھی اٹھایا۔کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں4وکٹیں اڑانے والے لسیتھ ایمبلڈینیا کا کہنا ہے کہ آرتھر نے ہمیں میزبان بیٹسمینوں کو آٹ کرنے کا جو پلان دیا تھا اسی پر عمل کیا، میں نے بہترین ایریا میں گیندیں کرائیں اور وکٹیں لیں، مجھے معلوم تھا کہ پاکستانی بیٹسمین اسپنرز کا اچھے انداز میں سامنا کرتے ہیں، پچ کے وسط میں ایک اسپاٹ تھا اس سے گیند ٹرن کرنے میں بڑی مدد ملی،میچ کے آخری مراحل میں اس کا اہم کردار ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دوسرے سیشن میں طے کیا تھا کہ رنز روکنا اور بیٹسمینوں پر دبا برقرار رکھنا ہے، یہ حکمت عملی بڑی کامیاب رہی اور حریف ٹیم نے وکٹیں گنوائیں۔ایک سوال پر لیفٹ آرم اسپنر نے کہا کہ بابر اعظم مسلسل کریز سے آگے نکل کر اسٹروکس کھیل رہے تھے، ایک مرتبہ پھر انھوں نے ایسا کرنا چاہا تو میں نے صورتحال بھانپ کر لینتھ تبدیل کردی، خوش قسمتی سے گیند بھی کافی ٹرن ہوئی اور نوجوان بیٹسمین اسٹمپڈ ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں