ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1477 ڈالر فی اونس ہوگئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں  میں سونے کی فوتولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور  172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 73 ہزار 431 روپے ہوئی، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی  کی قیمت 10روپے کی کمی سے 970 اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی سے 832 روپے ہوگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں