ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان شنواری اسپتال سے ڈسچارج

ٹائیفائڈ میں مبتلا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہونے پر عثمان شنواری مقامی ہوٹل میں قائم اسپتال میں داخل تھے جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں ضروری اودیات تجویز کی تھیں۔

کئی دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج انہیں ڈاکٹرز نے ڈسچارج کر دیا ہے، ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد فاسٹ بولر ٹریننگ شروع کریں گے۔

بخار کے باعث عثمان شنواری سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں