ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹنس مسائل، پروٹیز بلے باز ٹمبا باوما انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے باہر

سنچورین(جسارت نیوز) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے بلے باز ٹیمبا باوما فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ ٹیمبا باوما کو پٹھوں میں تناؤ کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمبا باوما کی جگہ لینے والے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ آئندہ ہفتے کے دوران کیا جائے گا۔ ٹیمبا باوما کو بحالی صحت میں 7 سے10 دن کا وقت درکار ہے اور وہ فٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف میچز میں واپسی کر سکتے ہیں۔ سی ایس اے کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شعیب مانجرا نے کہا کہ ٹیمبا باوما پٹھوں کے تناؤ کا شکار ہیں۔ گذشتہ روز انکا اسکین ٹیسٹ کیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں