ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع قانون پر احتجاج،مسلمان نسل کشی کیلئےتیار رہیں، بی جے پی وزیر

نئی دہلی : بھارت بھر میں متنازع قانو ن کے خلاف احتجاج نےبھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی نیندین حرام کردیں ،بی جے پی کے وزیر نے مسلمانوں کے خلاف قانون پر احتجاج کرنےوالے مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دےدی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہندو انتہا پسند وزیرسیاحت سی ٹی روی نےشہریت کے متنازع قانون کے معاملے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی نسل کشی کی جائے گی  ،  انھوں نے 2002 میں گودھرا فسادات کا الزام مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اس واقعے کا ردعمل سب کو یاد ہونا چاہیے اور اکثریتی کمیونٹی چاہے تو گودھرا جیسی صورتحال دوبارہ پیدا کرسکتے ہیں۔

سی ٹی روی نے بھارت میں شہریت کے متنازع قوانین کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو پرتشدد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم بہت عرصے سے ایسی صورت حال کا سامنا کررہے ہیں لیکن اب ہم اتنے کمزور نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں شہریت کے متنازع قانون کی مخالفت کرنے والے 2 مظاہرین پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے کرناٹکا کے وزیر سیاحت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں