ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق سربراہ بھتیجے سمیت جاں بحق

ٹانک: کڑی وام کے مقام پرنامعلوم افراد کی جانب سے حملے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ٹانک میں کڑی وام کے مقام پرنامعلوم افراد کی جانب سے حملے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے عزیز الرحمان سمیت جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ترکستان بیٹنی اپنے ساتھیوں سمیت ٹانک آرہے تھے کہ ان پر کڑی وام کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال جنڈولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں