ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے شرو ع ہوگا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے
نیشنل اسٹیڈیم کے 14 میں سے 7 انکلوژرز کے ٹکٹ دستیاب ہیں دیگر 7 کے ٹکٹس تعلیمی اداروں کو مفت ملیں گے
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ19 سے23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔ پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت بھی جاری ہے۔19 دسمبرسے شروع ہونیوالے میچ کیلئے اسٹیڈیم کے14 میں سے7 انکلوژر کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ دیگر 7 کے ٹکٹس مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ اقبال قاسم‘ نسیم الغنی‘ وسیم اکرم‘ جاوید میانداد‘ فضل محمود اور عمران خان انگلوژر کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم سست روی سے فروخت ہونیوالے ٹکٹ کی قیمت50 روپے رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب کوریئر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مراکز پر ٹکٹ فروخت کئے جارہے ہیں۔ آن لائن ٹکٹ زیادہ فروخت ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں