ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیڈٹس اپنے کالج کی روایات کوقائم رکھیں، امیرالبحر

اسلام آباد( آن لائن )چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیڈٹس پر زور دیاہے کہ وہ اپنے کالج کی شاندار روایات کو مضبوطی سے قائم رکھیں، بہترین اور کامیاب طرز زندگی، اللہ پر کامل ایمان، بنیادی اسلامی تعلیمات کی پابندی اور کردار کی پختگی میں مضمر ہے۔کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے سابقہ مادر علمی میں خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے کیڈٹس کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ادارے کی مسلسل بہترین کاوشوں کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کے نوجوانوں سے متعلق اشعار اور قائد اعظم کے فرمودات سے بھی کیڈٹس کو آگاہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ بہترین اور کامیاب طرز زندگی، اللہ پر کامل ایمان، بنیادی اسلامی تعلیمات کی پابندی اور کردار کی پختگی میں مضمر ہے۔ قبل ازیں ادارے کے پرنسپل نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور تعلیم، کھیلوں اور نصابی سرگرمیوں میں کیڈٹس کی غیر معمولی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرامیرالبحر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس اور چیمپیئن ونگز میں انعامات تقسیم کیے۔
امیر البحر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں