ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی وادی نیلم میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ، مکانات تباہ

مظفرآباد (صباح نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم کے علاقوں جورا، بگنہ، اٹھمقام، لالہ، اشکوٹ، سالخلہ، پالڑی ودیگر علاقوں میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے مکانات تباہ ہو گئے، وادی نیلم میں ٹیلی فون سروس معطل ہونے کے باعث رابطے مسدود ہیںجس کے باعث مزید نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔ غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ایک کم سن بچی جاں بحق ہوئی ہے۔ بھارت کی جانب سے صبح 11 بجے دعویٰ کیا گیا کہ آزادکشمیر کے علاقے کیرن پر بھارتی فوج نے اپنا قبضہ جما لیا ہے جس کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا پراپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں