ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کسی سزا یافتہ کو باہر جانے کی اجازت نہیں دے گی‘ بابر اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹربابراعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں حکومت قانونی اور آئینی طریقہ اپنائے گی، حکومت نے مناسب سمجھا تو عدالت جا سکتی ہے، اداروں میں تصادم کے خدشے کو پرویز مشرف تفصیلی فیصلے کے پیرا 66سے جوڑا جا رہا ہے، اداروں کے درمیان تصادم پر کوئی سوچے بھی نہ، جب تک ادارے آزاد اور مضبوط خودمختار نہ ہوں ریاست نہیں چلتی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے باہر جانے کی درخواست کابینہ کمیٹی کو دی گئی، کمیٹی نے سزا یافتہ کوباہربھیجنے کی مکمل مخالفت کی ہے، مریم نواز کو باہر نہ جانے کی اجازت قانون کی بالادستی ہے، کابینہ کی کورکمیٹی نے سزا یافتہ کوباہربھیجنے کی مکمل مخالفت کی ہے، لہذا کسی سزا یافتہ شخص کو حکومت باہر جانے کی اجازت نہیں دے گی، جب سے نواز شریف باہر گئے ان کی بھی کوئی خبر نہیں آئی اور علاج ابھی تک شروع نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں