ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیفنس میں کرسمس تھیم پر ہالیڈے بازار سج گیا

فیزفائیو میں لگے اس بازار میں کپڑوں اور کھانے پینے کے اسٹالز بھی قائم کئے گئے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کرسمس کی تھیم پر بنایا گیا ہالیڈے بازار سج گیا۔اس بازار میں کپڑوں کے اسٹال کھانے پینے کے اسٹال اور بچوں کے لیے کافی فن کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں جیم (ج)بینڈ نے چار چاند لگادیئے۔خواتین کے لیے جیولری جبکہ موسم سرما کے کپڑے کھانے پینے اور تفریح کے لیے کئی اسٹال لگائے گئے۔عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب ہوتی ر ہنی چاہیے۔کرسمس تھیم پر منعقد ہالیڈے بازار میں جنون گروپ کے روح رواں سلمان احمد کے بیٹوں سرجان احمد خان اور عمران احمد خان نے اپنے میٹھے سروں سے سامعین کو محظوظ کیا۔کرسمس کی تھیم پر سجنے والا یہ بازار ڈیفنس فیز فائیو میں لگایا گیا ہے۔ہالیڈے بازار میں بچوں کی تفریح کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مختلف اسٹالز بھی بازار کا حصہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں