ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ٹیسٹ:پاکستان کاسری لنکا کو 476 رنز کاہدف

کراچی:پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں جیت کیلئے 476 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرےٹیسٹ میچ کے چوتھے روزکا کھیل جاری ہے۔ اظہر علی اور بابر اعظم نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز تھا۔

اظہر علی 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان کو میدان میں اتارا گیا۔ بابر اعظم نےسنچری مکمل کی جسک ے بعدپاکستان نے 555 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور جیت کے لیے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جواب میں سری لنکن ٹیم نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی اننگز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی  جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 271 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی اور 80 رنز  کی برتری حاصل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں