ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران جماعت کو جھاڑکھنڈ میں جھٹکا متنازع شہریت قانون نے بی جے پی کی چولیں ہلادیں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت کو کانگریس اور ریاستی جماعت کے اتحاد نے شکست دے کر 47 نشستیں حاصل کرلیں
بی جے پی صرف 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی، عوام کی خدمت کریں گے، مکتی مورچا پارٹی کے قائد کی کامیابی کے بعد گفتگو
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو متنازع شہریت قانون کے بعد ایک اور جھٹکا، مہاراشٹر کے بعد جھاڑ کھنڈ میں بھی حکمراں جماعت کو شکست کا سامنا ،کانگریس اور ریاستی جماعت کے اتحاد نے47 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی،بی جے پی 25 نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی، ریاستی جماعت جھاڑکھنڈ مْکتی مورچا پارٹی کے قائد ہیمَنت سورِن نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کہا کہ وہ مذہب اور ذات پات سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے ،دوسری جانب مسلم مخالف متنازع شہریت قانون کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ نہ رک سکا ، بھارتی فورسز کا مظاہرین پر بدترین تشدد ، متعدد افراد زخمی ، سیکڑوں مزید گرفتار ، ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی۔ادھر کانگریس نے متنازع قانون کیخلاف نئی دہلی میں دھرنا دے دیا ہے ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور احمد پٹیل سمیت تقریبا تمام بڑے کانگریسی رہنما راج گھاٹ پر پہنچے اور وہاں قائم گاندھی جی کی سمادھی کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر سونیا گاندھی نے بھارت کے آئین کے تحفظ کی بات کرتے ہوئے حکومت کی ’نفرت انگیز‘ پالیسیوں پر نکتہ چینی کی،انھوں نے کہا کہ حکومت عام شہریوں کے جان مال کے تحفظ میں ناکام رہی ہے اور پولیس کی فائرنگ میں اب تک کئی لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں