ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کا نیا طوفان؛ ایک دن میں آٹا 3 اور چینی ڈیڑھ روپے فی کلو مہنگی

 کراچی: شہر قائد میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ایک ہی دن میں گندم 3 روپے فی کلو جب کہ چینی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

اوپن مارکیٹ میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہے۔ پیر کو اوپن مارکیٹ میں100 کلوگرام گندم کی بوری پھر مہنگی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو گرام کی فی بوری قیمت 300 روپے کے اضافے سے 4600 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

جوڑیا بازارکی تھوک مارکیٹ میں 100کلوگرام  چینی کی فی بوری قیمت میں بھی 150 روپے مہنگی ہوگئی اور ہول سیل میں 100 کلو گرام چینی کی بوری کی قیمت 6600 سے بڑھ کر 6750 روپے ہوگئی۔

ڈیلرز کے مطابق ہول سیل میں فی کلوگرام چینی 1.5 روپے مہنگی ہوگئی اس طرح سے ہول سیل میں فی کلوگرام چینی کی قیمت66 روپے سے بڑھ کر 67.50 روپے ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں