ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم بتائیں 162 ارب روپے کراچی کو کب ملیں گے؟ حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں 162 ارب روپے کراچی کو کب ملیں گے؟ وزیراعظم عمران خان جمعہ 27 دسمبر کو ایک بار پھر کراچی کے دورے پر آرہے ہیں، اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کراچی کا دورہ کر چکے ہیں مگر افسوس کہ اب تک ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کے مسائل کے حل اور مشکلات و پریشانیوں کے خاتمے کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل اور ٹھوس اقدامات سامنے نہیں آسکے۔ وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان تو کیا گیا مگر تاحال وہ رقم بھی ابھی تک کراچی کو نہ مل سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں