ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

کپواڑہ: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوجی جیپ کے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کےضلع کپواڑہ میں ایک فوجی جیپ میں اچانک آگ  کے بھڑکنے سے 2 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے۔دونوں فوجی اہلکار فوجی جیپ کے اندر سورہے تھے۔ واقعہ بھارتی فوج کے  آرمی کیمپ کے سیکٹر 8 میں پیش آیا ۔

حکام کےبیان کے  مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت سوراب کتاریہ اور اکشے ویرپرتاب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق راجھستان اور کیرالا سے تھا اور دونوں  بھارتی آرمی میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے لگائے کرفیو کو تقریباً 140 سے زائد دن ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں