ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد میں بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر تقریبات و ریلیاں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا143واں یوم دلادت جوش خروش سے منایا گیامختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا شہر بھر میں ریلیاں نکالی گئیں رینجرز کی جانب سے شکریہ جناح کے عنوان سے شہباز بلڈنگ سے اسٹیٹ بینک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکٹر کمانڈر قاسم رینجرز ‘ ونگ کمانڈر43‘ ونگ قاسم رینجرز لیفٹیننٹ کرنل ملک شعیب افتخار اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے کی ۔ریلی میں ایڈیشنل کمشنر ون ٹو اور تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز‘ سندھ پولیس کے اعلی افسران سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران‘ سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے قائد اعظمؒ کے رہنما اصولوں پر مبنی پینا فلیکس اور پلے کارڈ اورتصاویراٹھا رکھی تھیں۔ مقررین نے کہاکہ قائد اعظم کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا اور قائد اعظم کی زندگی سچائی کا عملی نمونہ تھی۔
ریلیاں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں