ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی بی سی سی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ماہ کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ماہ کرے گی۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ کونسل نے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا جس میں بی ون کھلاڑیوں کو 15 ہزار معاوضہ، بی ٹو کو 12 ہزار جبکہ بی تھری کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا معاوضہ بہت کم تھا جس میں ہم نے حال ہی میں تین تین ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ یکم جنوری سے 30 جون تک دیا جائے گا جس کا اعلان آئندہ ہفتے جنوری 2020ء میں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں