ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

KMC افسران کی ترقیاں، وزیر اعلیٰ کے اختیارات کا استعمال

گریڈ 18 کے طاقتور افسر بشیر صدیقی کو گریڈ 19 میں پرسنل ٹو ہم ترقی دے دی گئی ہے
اس سے قبل سابق خاتون افسر ریحانہ سیف کو عباسی اسپتال کی چیف کیمسٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی
کراچی(وقائع نگار خصوصی)بلدیہ عظمی کراچی کے حکام نے لاڈلے افسر کی ترقی کے لیے وزیر اعلی کے اختیارات استعمال کرنا شروع کردیے بلدیہ کراچی کی تاریخ کسی افسر کے لئے دوسری دفعہ گریڈ 18 کے طاقتور افسر بشیر صدیقی کو گریڈ 19 میں پرسنل ٹو ہِم (personal to him) ترقی دی گئی ہے اس سے قبل بلدیہ عظمی کراچی کی تاریخ میں سابق خاتون افسر ریحانہ سیف کو عباسی شہید اسپتال کی چیف کیمسٹ کے عہدے پر پرسونل ٹو ہم(personal to him) کی بنیاد پر 19 گریڈ میں ترقی دی گئی تھی لیکن یہ ترقی حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی تھی کیونکہ اس قسم کی ترقی دینے کا اختیار حکومت سندھ کو ہی حاصل ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ میئر کراچی کے چہیتے افسر بشیر صدیقی اس وقت سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات تعینات ہیں جبکہ اس سے پہلے ہی گریڈ 19 کے سینئر افسر جاوید رحیم تنخواہ لے رہے ہیں جنہیں دیگر سینئر افسران کی طرح ناپسندیدہ افسر کے طور پر کھڈے لین لگایا ہوا ہے اور وہ کئی ماہ سے گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں اس قسم کی ترقی کا اختیار صرف وزیر اعلی کے پاس ہے لیکن بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ایچ آر ایم نے بااثر افسر کو اس حیران کن ترقی سے نوازنے کے لیے وزیر اعلی کے قانونی اختیارات استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں