ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو آئی ایم ایف سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

 کراچی: پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے باعث ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے 23 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط فراہم کردی تھی۔ جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی قسط ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 17 ارب 59 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جن میں سے مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 90 کروڑ 73 لاکھ ڈالر محفوظ ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں