ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش کے دورہ پاکستان سے انکار کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،راشد لطیف

لاہور (آئی این پی)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی ) پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر رضامند ہے تاہم اسکا اصرار ہے کہ دونو ں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر ہی کھیلی جائے گی۔سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے دورہ پاکستان سے انکار کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کا دورہ پاکستان بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے کیونکہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی کامیابی کا امکان روشن ہے،یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین پوائنٹس کا خلا مزید کم کر دیگا اور بھارت یہ بالکل بھی نہیں چاہے گا،آئی سی سی کو اس معاملے میں مداخلت کرکے بنگلادیش کا دورہ پاکستان یقینی بنانا چاہیئے۔یاد رہے کہ چیئر مین پی سی بی احسان مانی یہ پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ اب پاکستان اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں