ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس بحران سندھ حکومت کا پیداکردہ ہے‘ وفاقی وزیر

سلام آباد: وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے امید ظاہر کی ہے کہ آیندہ چند دنوں میں سندھ میں گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں گیس بحران حکومتسندھ کا پیدا کردہ ہے، حکومت سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیرکے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔سندھ میںگیس بحران پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیس بحران حکومتِ سندھ کا پیدا کردہ ہے۔

حکومتِ سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن تعمیر کے لیے رائٹ آف وے نہ دیکر سندھ کی عوام سے زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے آرٹیکل 158 کے تحت ایل این جی درآمد سے بھی انکارکیا، حکومتِ سندھ اپنی من مانی کی سزا عوام کو نہ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں