ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک

استبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مشرق میں آران کی سرحد سے متصل علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کئی افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 64 افراد کو بچالیا گیا۔ 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 2 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میں پاکستانی، افغان اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے تاہم ان کی منزل کے بارے میں ابھی حمتی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ ترکی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیئے ہوئے ہے، ملک بھر میں اس وقت رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے جو کہ یورپ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں