ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں شمالی کوریائی کشتی سے7 لاشیں برآمد

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکام نے جزیرہ سادو کے ساحل پر پہنچنے والی لکڑی کی ایک ٹوٹی پھوٹی کشتی سے 7 لاشیں برآمد کرلیں۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ شمالی کوریا کی کشتی ہے۔ ہفتے کی صبح سادو شہر کے سوباما علاقے میں گشت پر مامور ایک پولیس اہل کار کو تباہ ہونے والی کشتی کا اگلا حصہ ملاتھا۔ تلاشی لینے پر اس سے 7 لاشیں برآمد ہوئیں، جو ڈھانچہ بن چکی تھیں۔ کشتی کی ایک جانب سرخ رنگ سے کوریائی حروف اور ہندسے لکھے ہوئے تھے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ شمال مغربی ہواؤں کے باعث شمالی کوریا سے کئی کشتیاںاور لکڑی کے ٹکڑے جاپانی ساحل کی طرف آ جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں