ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق‘ فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ‘امریکی شہری ہلاک‘ متعدد زخمی

بغداد( آن لائن ) عراق کے فوجی بیس پر 20 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ہلاک ہوگیا جب کہ امریکا اور عراق کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے تیل کے وسائل سے مالا مال شہر کرکوک میں واقع ’’ کے-1 فوجی کیمپ‘‘ پر نامعلو م افراد کی جانب سے درجنوں راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی ماہر تعمیرات سمیت متعدد امریکی اور عراقی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔عراقی سیکورٹی فورس کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فوجی کیمپ پر 30 کے قریب راکٹ داغے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فوجی بیس میں 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں جو ملک میں داعش کے خلاف کارروائی میں عراقی فوج کی معاونت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی اور اتحادی افواج نے داعش کے مکمل خاتمے کی نوید تو سنا دی ہے تاہم ملک میں اب بھی انارکی برقرار ہے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک خلفشار کا شکار ہے جبکہ ملک کے کچھ حصوں میں اب بھی سیکورٹی فورسز پر حملے جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں