ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرمستحق افراد کو زکوٰۃ فنڈز سے وظائف، اے ٹی ایم کارڈ دینے کا انکشاف

پیپلز پارٹی نے اپنے من پسند لوگوں کو نواز نے کیلئے کمشنری نظام کو استعمال کرکے چیئرمین لگایا
لیاری میں تشکیل کردہ77زکوٰۃکمیٹیاں جعلی،قانون کے مطابق نہیں بنائی گئیں‘ سید عبدالرشید
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بعد کراچی میں سرکاری ملازمین کوزکواۃکمیٹیوں کا چیئرمین مقررکرنے اورزکواۃ فنڈزکی تقسیم کے لیے غیرمستحق افراد کوزکواۃ فنڈز سے وظائف دینے کے لیے اے ٹی ایم کارڈ بناکردینے کا انکشاف ہواہے،یہ انکشاف متحدہ مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے سندھ اسمبلی میں جمع کرائے گئے ایک سوال میں کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ لیاری کی زکواۃ کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جوسرکاری ملازم بھی ہیں پرانی تاریخوں میں چئیرمین زکواۃ کمیٹی بناکر نوازاگیا ہے،لیاری میں تشکیل کردہ77زکواۃکمیٹیاں جعلی،قانون کے مطابق نہیں بنائی گئیں جن کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ زکواۃ کی تقسیم شرعی امانت اور دینی مسئلہ ہے اسے مستحقین تک پہنچانے کے عمل کو مکمل شفاف اور غیر سیاسی ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اربوں روپے زکواۃ کمیٹی کے مستحقین کے نام پر ہڑپ کئے گئے ہیں،پیپلز پارٹی نے اپنے من پسند لوگوں کو نواز نے کیلئے کمشنری نظام کو استعمال کرکے چیئرمین لگایا ہے،حکومت سندھ اس اہم شرعی مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں