ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست سیریز آسٹریلیا کے نام

میلبورن(جسارت نیوز) آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 247 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، کیوی ٹیم 488 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 240 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ٹام بلنڈیل نے 121 رنز کی اننگز کھیلی، نیتھن لائن نے 4 اور جیمز پیٹنسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، تراوس ہیڈ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ اتوار کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 488 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو اسے پہلا نقصان 32 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب ٹام لیتھم 8 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کا نشانہ بن گئے، اپنے اگلے ہی اوور میں جیمز پیٹنسن نے کپتان کین ولیمسن اور سنیئر بلے باز روس ٹیلر کو آئوٹ کرکے نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، 89 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب ہینری نکولس 33 رنز بنانے کے بعد نیتھن لائن کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے، بی جے واٹلنگ کو بھی نیتھن لائن نے 22 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اوپنر ٹام بلنڈیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 121 رنز بنائے، نیتھن لائن نے چار، جیمز پیٹنسن نے تین اور مارنس لابوشین نے ایک وکٹ حاصل کی، تراوس ہیڈ کو پہلی اننگز میں سنچری بنانے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں