ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل فائیو کا شیڈول مرتب افتتاح کراچی سے ہوگا

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائیو کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، میچز پہلی مرتبہ پاکستان کے 4شہروں میں کھیلے جائیں گے ، شیڈول کا اعلان جنوری کے آغاز میں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پہلی مرتبہ پا کستان سپر لیگ کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے ، اس کے لیے 4 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔لاہور اور کراچی میں تو پہلے بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہو چکا ہے جبکہ اس مرتبہ پی ایس ایل فائیو میں راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کرانے کے لیئے پی سی بی کو آزاد سیکورٹی کنسلٹنٹس سے کلئیرنس مل چکی ہے۔اس طرح پہلی مرتبہ لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں ایونٹ کے میچز کھیلے جائیں گے ۔پی ایس ایل شیڈول کا باقاعدہ اعلان 4روز کے اندر کر دیا جائے گا ، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا ۔پی ایس ایل 5 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ، لاہور میں 13، کراچی میں 9 ، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 4 میچز کرانے کی تجویز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں