ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن میں فوجی پریڈ پر راکٹ حملہ، 9 ہلاک

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں فوج کی گریجویشن پریڈ پر راکٹ حملے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔ فوجی ترجمان کرنل ماجد الشعابی کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوبی علاقے الضالح میں پیش آیا ،ہلاک ہونے والوں میں 6فوجی اور 3بچے بھی شامل ہیں،حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے حملے کا الزام ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر عاید کیا۔ فی الوقت کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ فوجی پریڈ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سیکورٹی بیلٹ فورسز کے اہلکاروں کی تھی جو حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق راکٹ حملہ فوجی پریڈ کے دوران مہمانوں کے اسٹیج کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں شہریوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جائے وقوع سے حوثی باغیوں کے 3 کارندوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں