ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس میں امریکی اطلاع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سینٹ پیٹرزبرگ: روسی خفیہ ادارے کے اہل کار مبینہ عسکریت پسندوں کر گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی حکام نے امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے فراہم کردہ ایک اطلاع پر سال نو کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ روس میں سال نو کی تقریبات کے دوران داعش کی طرف سے دہشت گردی کے منصوبے کے بارے میں امریکا کی طرف انٹیلی جنس کی فراہمی پر روسی صدر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ روسی کی فیڈرل سیکورٹی سروس (ایف ایس بی) نے امریکی حکام کی اطلاع کے بعد 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہیں سال نو کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایف ایس بی نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ایک مشتبہ دہشت گرد نے اپنا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ ظاہر کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد سینٹ پیٹرز برگ میں نئے سال کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ رکھتے تھے۔امریکی حکام کی طرف سے روسی حکام کو اس بارے میں انٹیلی جنس اطلاع دی گئی تھی، جس کے بعد جمعہ کے روز اس شخص کو ایک اور مشتبہ فرد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ایف ایس بی نے ایک وڈیو جاری کی، جس میں 2 افراد کی گرفتاری کا عمل اور ن افراد کے گھروں پر چھاپا مارتے دکھایا گیا ہے، جس میں وہاں سے اسلحہ، چھریاں، بجلی کی تاریں اور سیاہ لباس برآمد کیے گئے۔ دوسری وڈیو میں ایک نقاب پوش مشتبہ شخص کو دکھایا گیا ہے جو عربی زبان میں داعش سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں