ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی این جی کی بندش کا معاملہ ٹرانسپورٹرز کی بطور احتجاج گاڑیاں کھڑی کرنے کی دھمکی

وزیر اعظم سی این جی کے معاملے کو فوری حل کریں اور شیڈول کے مطابق گیس فراہم کی جائے ورنہ احتجاج کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد
گذشتہ 10 روز سے سی این جی بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، 90 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی ہے جس کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ارشاد حسین بخاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کے معاملے کو فوری حل کیا جائے اور شیڈول کے مطابق گیس فراہم کی جائے ورنہ یہی حالت رہی تو ہم ٹرانسپورٹرز غیر معینہ مدت تک بطور احتجاج گاڑیاں کھڑی کر دیں گے اور احتجاج کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید ارشاد حسین شاہ بخاری منعقد ہوا جس میں اتحاد کے رہنمائوں سید محمود آفریدی، حاجی تواب خان، طارق چوہدری، فقیر محمد، تاج آفریدی، حاجی یار محمد، دین بلوچ، محمد الیاس و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تقریباً 10 روز سے سی این جی بند ہے جس سے ٹرانسپورٹرز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ 90 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی ہے اور عوام بے حد پریشان ہے۔ سی این جی کی بندش کی وجہ سے جہاں عوام فاقہ کشی پر پہنچ گئے ہیں وہیں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگ بے روزگار بھی ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں