ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی سے اتحاد ایم کیو ایم کے دوستوں کی خواہش ہے امتیاز شیخ

متحدہ اس وقت سخت تکلیف میں ہے، تحریک انصاف نے تمام اتحادیوں کو مایوس کیا ہے
چیئرمین بلاول ایم کیو ایم سے اتحاد کے سلسلے میں جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا، صوبائی وزیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس وقت سخت تکلیف میں ہے۔ ایم کیو ایم کے بہت سے دوستوں کی خواہش ہے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت سے الگ ہو کر پیپلز پارٹی سے اتحاد کریں۔ ماضی میں بھی ایم کیو ایم ہماری اتحادی رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبے میں گیس کی قلت کے مسئلے پر پریس کانفرنس اور بعد میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کی وجہ سے تمام اتحادیوں کو شدید مایوس کیا ہے۔ ایم کیو ایم جب تک پیپلز پارٹی کی اتحادی رہی اس نے کبھی الگ صوبے کی بات نہیں کی۔ ایم کیو ایم سے اتحاد کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زردری جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں