ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقرر پر اتفاق کی مہلت ختم‘ فیصلہ عدالت کرے گی

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت اوراپوزیشن 2019 ء میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقرر میں ناکام ہو گئے ‘ عدالتی مہلت بھی ختم ہو گئی‘ ایک بار پھر عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا‘ مطلوبہ ارکان کے نہ ہونے کی وجہ سے پیر کو پارلیمانی کمیٹی کا طے شدہ اجلاس نہ ہو سکا ۔ کورم کے لیے دو تہائی ارکان درکار تھے‘ صرف5 ارکان پہنچ سکے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقررکے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا‘ چیئرپرسن کمیٹی ڈاکٹر شیریں مزاری، پرویز خٹک، راجا پرویز اشرف اور شاہدہ اختر علی پہنچے۔ اسپیکر کے چیمبر میں بیٹھک ہوئی‘ ارکان کا انتظار کیا جاتا رہا مگر وہ نہ آئے ۔ اجلاس نہ ہونے کے بارے میں جب ڈاکٹر شیریں مزاری سے میڈیا نے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ بعض ارکان دھند کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے ہیں ۔ اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت اپوزیشن رخصت ہونے والے سال 2019 ء میں چیف الیکشن کمشنر اور سندھ، بلوچستان کے لیے ارکان کے تقرر میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ اجلاس نئے سال میں ہو گا‘ عدالت سے ایک بار پھر رجوع کیے جانے کا امکان ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں