ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2020 کا پہلا چاند گرہن 10جنوری کوہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئے سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی رات ہوگا اور پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2020 کا پہلاچاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی رات ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 10 بجکر 8 منٹ سے 2 بجکر 12 منٹ تک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سال 2020 میں 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن ہونگے۔سال 2020 کا دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی رات ہوگا۔ اس کے علاوہ 21 جون 2020 کو سال کا پہلا سورج گرہن بھی پاکستان میں نظر آئے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں