ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بارش متوقع

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی سسٹم کے باعث 6 جنوری کی رات اور 7 جنوری کی صبح ہلکی بارش متوقع ہے۔ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں ٹھنڈ ہے اور متوقع بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ شہر میں کل سے تیز ہواؤں اور سردی کی شدت میں کمی آجائے گی جبکہ جمعہ کے روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جائے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں 30 سے 35کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد بھی شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شدید سردی میں ہوا کے جھکڑوں نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں