ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس کی بندش کم پریشر سے کاروباری زندگی مفلوج ہوگئی،یاسین خلجی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریدڑز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر محمد یاسین خلجی اور سب کمیٹی سوئی سدرن گیس کے کنوینر سکندر علی راجپوت نے گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور کم پریشر سے گیس آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کے سبب کاروباری زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور لوگوں کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور حیدرآباد کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزہونے والے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بھی اراکین نے اس صورتحال کو کاروبار کیلیے نہایت افسوسناک قراردیتے ہوئے محکمہ سوئی گیس سے شدید احتجاج کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی عبدالوحید جمانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اِس گھمبیر صورتحال کو درست کرنے کا فوری اقدام کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی سے بھی مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمتیں تو روز بروز بڑھائی جارہی ہیں لیکن اس کے مقابلے میں صنعتوںاور شہر کو مطلوبہ مقدار میں گیس میسر نہیں ہے اس پر فوری کارروائی کرکے لوگوں کی مشکلات دور کرنے کی ضرورت ہے۔
اسمال ٹریڈرز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں