ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال شدید گولہ باری، تمام علاقے لرز اٹھے

تتہ پانی (آن لائن) تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلااشتعال شدید گولہ باری سے تمام علاقے لرز اٹھے، لوگ گھروں میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب 9 بجے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارت کی جانب سے ہیوی گنوں سے بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی گئی اور سویلین آبادی کے علاقوں بٹالی، رڈ کٹھار، سہنی، کینٹ، اندھیری، برموچ، گرھڈ، ٹہنون وغیرہ کو نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں