ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول اسپتال میں زائیدہ کے لیے نیوبورن کیئر کلینک قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں نیو بورن کیئر کلینک کا افتتاح کر دیا گیا جس میں نوزائیدہ بچوں کو صحت کی سہولیات دی جائیں گی، کلینک کا افتتاح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خادم قریشی اور چائلڈ سروائیول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر ایم این لال نے کیا۔ چائلڈ سروائیول پروگرام کے تعاون سے کلینک پیڈز او پی ڈی میں قائم کیا گیا ہے، ڈاکٹر خادم قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں پر کلینک قائم کیا گیا ہے جس سے صوبے بھر کے بچے مستفید ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں